سوڈان كی يونيورسٹيوں میں اسلامی تہذيب كی تدريس كو لازمی قرار ديا جائے: فقہ اسلامی اسمبلی

IQNA

سوڈان كی يونيورسٹيوں میں اسلامی تہذيب كی تدريس كو لازمی قرار ديا جائے: فقہ اسلامی اسمبلی

11:46 - March 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1899574
بين الاقوامی گروپ: سوڈان كی فقہ اسلامی اسمبلی نے اس ملك كے حكام سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ يونيورسٹيوں اور اعلی تعليمی مراكز میں اسلامی تہذيب كی تدريس كو لازمی قرار دیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "smc.sd" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سوڈان كی فقہ اسلامی اسمبلی كے تعلقات عامہ كے انچارج "سيد قطب الصديق" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس اسمبلی نے سوڈان كی وزارت تعليم كے تعاون سے اس ملك كی يونيورسٹيوں میں اسلامی تہذيب كی تدريس كا جائزہ لينے كی غرض سے ايك سيمينار منعقد كيا ہے۔
انہوں نےمزيد كہا كہ سوڈان كی يونيورسٹيوں كی علمی انجمنوں كے بعض اساتذہ اور اراكين نے ان يونيورسٹيوں میں تدريس كے لئے ايك منبع كے عنوان سے اسلامی تہذيب كے موضوع پر كتابیں لكھنے كی ذمہ داری قبول كی ہے۔
554215
نظرات بینندگان
captcha