بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "smc.sd" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سوڈان كی فقہ اسلامی اسمبلی كے تعلقات عامہ كے انچارج "سيد قطب الصديق" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس اسمبلی نے سوڈان كی وزارت تعليم كے تعاون سے اس ملك كی يونيورسٹيوں میں اسلامی تہذيب كی تدريس كا جائزہ لينے كی غرض سے ايك سيمينار منعقد كيا ہے۔
انہوں نےمزيد كہا كہ سوڈان كی يونيورسٹيوں كی علمی انجمنوں كے بعض اساتذہ اور اراكين نے ان يونيورسٹيوں میں تدريس كے لئے ايك منبع كے عنوان سے اسلامی تہذيب كے موضوع پر كتابیں لكھنے كی ذمہ داری قبول كی ہے۔
554215