دنيا كے فنانشل انسٹیٹيوٹز كا مقابلہ كرنے كے لئے اسلامی بينك كاری كے نظام پر خصوصی توجہ كی ضرورت ہے

IQNA

دنيا كے فنانشل انسٹیٹيوٹز كا مقابلہ كرنے كے لئے اسلامی بينك كاری كے نظام پر خصوصی توجہ كی ضرورت ہے

17:37 - March 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1899607
فن وثقافت گروپ: سوریہ كے مفتی نے ۱۶ مارچ كو دمشق میں "اسلامی فنانشل انسٹیٹيوٹز اور بينكوں" كے موضوع پر منعقد ہونے والے پانچویں سيمينارمیں دنيا كے فنانشل انسٹیٹيوٹز كا مقابلہ كرنے كے لئے اسلامی بينك كاری كے نظام پر خصوصی توجہ دينے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے اس ملك كے روزنامہ "الوطن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ احمد بدرالدين حسون نے اسلامی بينكوں كے بانڈز میں اضافہ اور اسلامی معاشروں كی اقتصادی ترقی كے سلسلے میں بينكوں كے كردار كو مہم بنانے كا مطالبہ كيا ہے۔
سوریہ كے مركزی بينك كے سربراہ نے بھی اس سيمينار میں تقرير كرتے ہوئے كہا كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد اسلامی بينك كاری كی ترقی كا جائزہ لينا ہے اور سوریہ كا مركزی بينك، اسلامی بينك كاری كی توسيع كے لئے اسلامی بانڈز كو شائع كرنے كی كوشش كر رہا ہے۔
554018

نظرات بینندگان
captcha