Oic كے اسلامی سيشن كی نشست میں آيسسكو كی شركت

IQNA

Oic كے اسلامی سيشن كی نشست میں آيسسكو كی شركت

15:24 - March 29, 2010
خبر کا کوڈ: 1900579
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے شہر جدہ میں ۲۹ مارچ كو oic كے اقتصادی، ثقافتی اور سماجی امور كے اسلامی سيشن كی ۳۳ ویں نشست میں آيسسكو شركت كرے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "ameinfo" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ نشست oic كے وزراء خارجہ كے ۳۷ویں اجلاس كی ايك ابتدائی نشست ہے جو ۱۸ سے ۲۰ مئی كو تاجيكستان كے دارالحكومت دوشنبہ میں منعقد ہو گا۔
آيسسكو اس نشست میں اپنی تعليمی، علمی اور ثقافتی سرگرميوں كے بارے میں ايك رپورٹ پيش كرے گی اور اس كے ساتھ ساتھ امت اسلامی كو درپيش مسائل كا مقابلہ كرنے كے لئے دس سالہ پروگرام پيش كرے گی۔
555344

نظرات بینندگان
captcha