بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "العرب آن لائن" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عرب سربراہوں كے ۲۲ویں اجلاس كے اختتامی بيانیے میں آيا ہے كہ رواں سال میں قدس كی حمايت كے عنوان سے ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو گا۔
جس میں عربی ممالك كی سوشل سوسائٹی كی انجمنیں، عرب يونينز اور انسٹیٹيوٹ شركت كریں گے۔
اس اجلاس كے اختتام پر عرب سربراہوں نے فلسطينی عوام كے خلاف اسرائيلی مظالم اور صیہونی حكومت كی یہودی بستيوں كی تعمير كی مسلسل كوششوں كی مذمت كی ہے۔
555609