فلسطين كے شہر "يافا" میں خواتين كے لئے تعليم قرآن سنٹر كا افتتاح

IQNA

14:02 - March 30, 2010
خبر کا کوڈ: 1900841

فلسطين كے شہر "يافا" میں خواتين كے لئے تعليم قرآن سنٹر كا افتتاح

بين الاقوامی گروپ: فلسطين كے حفظ قرآن انسٹیٹيوٹ "الفرقان" كی كوششوں سے ۲۸مارچ كو اس ملك كے شہر "يافا" كی "النزہۃ" مسجد میں خواتين كے لئے قرآن كريم اور اسلامی علوم كے تعليمی سنٹر كا افتتاح ہوا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "panet.co.il" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ"فتح" نامی اس قرآنی سنٹر میں يافا شہر كی طالبات شركت كر رہی ہیں جو ايك ہفتہ تك جاری رہے گا۔
اس قرآنی سنٹر میں شركت كرنے والی طالبات قرآن كريم كی سورہ "الفتح" كو حفظ كریں گی اور اس تعليمی كورس كے دوران طالبات كو يافا شہر كے اسلامی تاريخی مقامات كی سير بھی كروائی جائےگی۔
555644

نظرات بینندگان
captcha