الجزائر میں "ماضی اور حال میں اسلام اور عقلی علوم" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا آغاز

IQNA

14:02 - March 30, 2010
خبر کا کوڈ: 1900842

الجزائر میں "ماضی اور حال میں اسلام اور عقلی علوم" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا آغاز

بين الاقوامی گروپ: الجزائر كے دارالحكومت "الجزيرہ" میں "ماضی اور حال میں اسلام اور عقلی علوم" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار كا آغاز ہوا ہے جس میں دنيا كے مختلف ممالك كے ماہرين اور دانشور شركت كر رہے ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "مغرب آن لائن" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ الجزائر كی سپريم اسلامك كونسل كی كوششوں سے تين دن تك جاری رہنے والے سيمينار میں الجزائر اور مختلف اسلامی اور عربی ممالك كے محققين، ماہرين اور دينی علماء شركت كر رہے ہیں۔
اس سيمينار میں قرونی وسطی بالخصوص عباسی دور میں اسلامی تمدن اور اس دور میں عقلی علوم كی ترقی جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جا رہا ہے۔
الجزائر كی سپريم اسلامك كونسل كے سربراہ "شيخ بوعمران" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد اسلام كی عقل كے ساتھ سازگاری كے بارے میں بعض دانشوروں اور ماہرين كے سوالوں كا جواب دينا ہے۔
555832

نظرات بینندگان
captcha