بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مصر كی انجمن "دارابرار" كی اداری كونسل كے سربراہ "اسماعيل طنطاوی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ مصر كے مختلف صوبوں كے تمام معذور بچوں اور جوانوں كو ان مقابلوں میں حصہ لينے كی دعوت دی گئی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں میں حصہ لينے كے لئے ناموں كے اندراج كی آخری تاريخ ۲۲ اپريل ہے اور اس مقابلے میں حصہ لينے كی ايك شرط یہ ہے كہ حصہ لينے والے افراد معذور ہوں اور انہیں قرآن كريم كی بعض چھوٹی سورتیں حفظ ہوں اور مصر كے كسی ايك اسپيشل سكول میں تعليم حاصل كرتےہوں۔
556215