علاقہ بالكان میں سرمایہ كاری كی توسيع كے لئے بوسنيا كے اسلامی بينك كی كوشش

IQNA

علاقہ بالكان میں سرمایہ كاری كی توسيع كے لئے بوسنيا كے اسلامی بينك كی كوشش

13:32 - April 03, 2010
خبر کا کوڈ: 1901666
بين الاقوامی گروپ: بوسنيا كے بين الاقوامی بينك "bbi" كے مينجر نے علاقہ بالكان میں اسلامی سرمایہ كاری كی توسيع كے لئے اس بينك كی كوششوں كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ علاقہ بالكان نے روئٹرز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امير بوكويچ نے اس بارے میں كہا ہے كہ بوسنيا كا اسلامی بينك علاقہ بالكان میں اسلامی سرمایہ كاری كو فروغ دينے كی كوشش كر رہا ہے اور یہ واحد بينك ہے جو اس علاقے میں اسلامی اصولوں كی بنا پر قائم ہے۔
بوكويچ نے مزيد كہا كہ ہمارا مقصد یہ ہے كہ ہم بوسنيا كے اسلامی بينك كو جنوب مشرقی يورپ اور oic كے ركن اسلامی ممالك كےدرميان تعاون كے ايك پل میں تبديل كر دیں۔
556232

نظرات بینندگان
captcha