بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے "نون" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۱۰ دن تك جاری رہنے والی اس نمائش میں آستان مقدس امام حسين (ع) حضرت عباس(ع) آستان مقدس حضرت علی(ع) اور آستان مقدس امام موسی كاظم(ع) نے اپنی تاليفات كو پيش كيا ہے۔
عراق كے علاقے كردستان كی جمہوری پارٹی كے موجودہ قائد "مسعود بارزانی" نے اس نمائش كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ معاشروں كی آگاہی میں كتاب اہم كردار ادا كرتی ہے اور اس شہر میں كتابوں كی نمائش اس بات كی عكاسی كرتی ہے كہ كردی عوام بيدار اور آگاہ ہے۔
556653