فرانس كی اسلامی آرگنائزيشنز كی يونين كے سربراہ كی جانب سے اسلام ہراسی میں اضافے پر نكتہ چينی

IQNA

14:05 - April 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1903259

فرانس كی اسلامی آرگنائزيشنز كی يونين كے سربراہ كی جانب سے اسلام ہراسی میں اضافے پر نكتہ چينی

بين الاقوامی گروپ: فرانس كی اسلامی آرگنائزيشنز كی يونين كے سربراہ "فواد علاوی" نے اس ملك میں اسلام سے دشمنی اور اسلام ہراسی كے پھيلنے پر نكتہ چينی كرتے ہوئے دين اسلام كے حقيقی چہرے كو پيش كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "radiosawa.com" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فواد علاوی نے ۳ اپريل كو پيرس میں مسلمانوں كے ۲۷ویں سالانہ اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ فرانس میں اسلام كے ساتھ دشمنی اور اسلام ہراسی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
لہذا مسلمانوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے كہ وہ ان اقدامات اور دباؤ كے مقابلے میں استقامت كریں اور دين اسلام كے حقيقی چہرے كو پيش كریں۔
فرانس كی ديانت اسلامی كونسل كے سربراہ "محمد موسوی" نے بھی اس اجتماع میں خطاب كرتے ہوئے فرانس میں نقاب كے مسئلے اور سوئٹزرلينڈ میں مساجد كے ميناروں كی تعمير كے لئے ريفرنڈم جيسے موضوعات پر گفتگو كی ہے۔
557221

نظرات بینندگان
captcha