بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "radiosawa.com" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فواد علاوی نے ۳ اپريل كو پيرس میں مسلمانوں كے ۲۷ویں سالانہ اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ فرانس میں اسلام كے ساتھ دشمنی اور اسلام ہراسی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
لہذا مسلمانوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے كہ وہ ان اقدامات اور دباؤ كے مقابلے میں استقامت كریں اور دين اسلام كے حقيقی چہرے كو پيش كریں۔
فرانس كی ديانت اسلامی كونسل كے سربراہ "محمد موسوی" نے بھی اس اجتماع میں خطاب كرتے ہوئے فرانس میں نقاب كے مسئلے اور سوئٹزرلينڈ میں مساجد كے ميناروں كی تعمير كے لئے ريفرنڈم جيسے موضوعات پر گفتگو كی ہے۔
557221