ملائيشيا میں "تبليغات اور اسلامی مينجمنٹ" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

14:00 - April 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1903260

ملائيشيا میں "تبليغات اور اسلامی مينجمنٹ" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: ملائيشيا كے دارالحكومت كوالالمپور میں ۱۴ اور ۱۵ نومبر كو "تبليغات اور اسلامی مينجمنٹ" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "ic-daim" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ملائيشيا كی اسلامی علوم يونيورسٹی كی كوششوں سے یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد اسلامی ہدايت اور مينجمنٹ كی توسيع، اسلام كی نظر میں آرگنائزيشن مينجمنٹ كا جائزہ، موجودہ مينجمنٹ كے طريقوں كا اسلامی اصولوں كی بنا پر مينجمنٹ كے ساتھ مقايسہ، تبليغات اور اسلامی مينجمنٹ كے ميدان میں نظريات اور پروگراموں كی توسيع اور اسلامی اصولوں كی بنا پر نظام قيادت اور مينجمنٹ كی تقويت ہے۔
557303

نظرات بینندگان
captcha