نيواورلئن میں مسلمان ماہرين آرٹ كی بين الاقوامی نمائش كا انعقاد

IQNA

13:58 - April 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1903264

نيواورلئن میں مسلمان ماہرين آرٹ كی بين الاقوامی نمائش كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: امريكی رياست لوئزيانا كے شہر نيواورلئن میں ۲۷ اكتوبر سے ۳۱ اكتوبر تك مسلمان ماہرين آرٹ كی دوسری بين الاقوامی نمائش منعقد ہو رہی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "imae-us" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "زیٹ گيسٹ" آرٹ سنٹر میں منعقد ہونے والی اس نمائش میں پوری دنيا كے ہم عصر مسلمان ماہرين آرٹ كے فن پاروں كو پيش كيا جائے گا۔
اس نمائش كے انعقاد كا مقصد تہذيبوں كے درميان تعلقات كا فروغ، اسلامی آرٹ اور پوری دنيا كے مسلمان ماہرين آرٹ كے فن پاروں كی نمائش ہے۔
اس بين الاقوامی نمائش كے ساتھ ساتھ فلموں كی نمائش، اسلامی تہذيب و آرٹ میں تعليمی وركشاپ كا انعقاد اور تقارير جيسے پروگرام بھی منعقد ہوں گے۔
557421

نظرات بینندگان
captcha