اسلامی بينك كاری نظام، عالمی بينك كاری نظام سے سبقت لے سكتا ہے: سوڈان كے مركزی بينك كے سربراہ

IQNA

14:30 - April 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1903291

اسلامی بينك كاری نظام، عالمی بينك كاری نظام سے سبقت لے سكتا ہے: سوڈان كے مركزی بينك كے سربراہ

بين الاقوامی گروپ: دنيا میں معاشی بحران كے باوجود اسلامی بينك كاری اور فنانس سروسز صنعت نے ان حالیہ سالوں میں دنيا میں قابل توجہ مقام حاصل كيا ہے اور اس نے یہ بات ثابت كر دی ہے كہ یہ دنيا معاشی بحران كا مقابلہ كرنے اور عالمی بينك كاری كے نظام سے سبقت لينے كی صلاحيت ركھتا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Sudan Vision Daily" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سوڈان كے مركزی بينك كے سربراہ "صابر محمد الحسن" نے اقتصاد اور اسلامی بينك كاری كے چوتھے بين الاقوامی سيمينار كی افتتاحی تقريب سے خطاب كے دوران اسلامی بينك كاری كو درپيش چيلنجز كی طرف اشارہ كرتے ہوئے اسلامی بينكوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ احتمال بحرانوں كا مقابلہ كرنے كے لئے بحران كو مينجمنٹ كرنے كی مہارت حاصل كریں اور كنٹرول نظام كو تشكيل دے كر سرمایہ كاروں كے منافع كی حفاظت كریں۔
انہوںنے اسلامی بينك كاری اور اقتصاد كے بارے میں مسلمان علماء كے فتاوی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے قراردادوں اور مالی مصنوعات كے بارے میں فتاوی میں ہماہنگی كے ذريعے اسلامی فنانشل نظام كی ترقی اور مشكلات كی روك تھام كی جا سكتی ہے۔
557824

نظرات بینندگان
captcha