امارات كے "مكتوم" مراكز كے حفظ قرآن كريم كے سالانہ مقابلوں كا اختتام

IQNA

14:29 - April 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1903292

امارات كے "مكتوم" مراكز كے حفظ قرآن كريم كے سالانہ مقابلوں كا اختتام

بين الاقوامی گروپ: امارات كے شہر دبئی كے ادارہ خيراتی ومذہبی امور كی كوششوں سے ۴ اپريل كو ان مراكز كے حفظ قرآن كريم كے سالانہ مقابلے اختتام پذير ہو گئے ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے امارات كے "مكتوم" نامی حفظ قرآن كريم مراكز كے سربراہ "عبداللہ اكمال" نے ان مقابلوں كی اختتام تقريب سے خطاب كرتے ہوئے قرآن كريم اور اس كی تعليمات پر عمل كرنا كی اہميت كی ضرورت پر زور ديا ہے اور قرائت، تجويد اور حفظ قرآن كريم كے لئے جوانوں كو ترغيب دلانے كی تاكيد ہے۔
557749

نظرات بینندگان
captcha