مڈغاسكر كے مسلمانوں كا ايرانی قاری كا پرتپاك استقبال:قاری سيد سعيد رحيمی

IQNA

14:24 - April 07, 2010
خبر کا کوڈ: 1903883

مڈغاسكر كے مسلمانوں كا ايرانی قاری كا پرتپاك استقبال:قاری سيد سعيد رحيمی

قرآنی سرگرمياں گروپ: آستانہ مقدسہ حضرت معصومہ(س) كے قاری "سيد سعيد رحيمی" كہ جو عيد ميلاد النبی(ص) كے ايام میں مڈغاسكر گئے ہوئے تھے نے اس ملك كے شيعہ اور سنی مسلمانوں كی جانب سے اس ايرانی قاری كے پرتپاك استقبال كی خبر دی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق صوبہ قم كے ممتاز قاری سيد سعيد رحيمی عيد ميلاد النبی(ص) كے ايام میں مڈغاسكر كے بعض مسلمانوں كی دعوت پر اس ملك گئے ہوئے تھے۔
انہوں نے كہا كہ اس ملك كے مسلمانوں كے لئے یہ بات بہت جالب تھی كہ ايك شيعہ قاری اتنی خوبصورت اور زيبا آواز میں تلاوت قرآن كرتا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ عيد ميلاد النبی(ص) اور ہفتہ وحدت كے ايام میں تين قرآنی محافل منعقد ہوئیں كہ جن میں خداوند متعال كی توفيق سےمناسب تلاوت قرآن كريم پيش كی گئی۔
ياد رہے كہ مڈغاسكر میں ۱۰ قرآنی سنٹر اور انسٹیٹيوٹز سرگرم عمل ہیں۔
558449

نظرات بینندگان
captcha