قطر كے طلباء قرآنی مقابلوں كے منتخب افراد كا اعلان

IQNA

14:28 - April 07, 2010
خبر کا کوڈ: 1903887

قطر كے طلباء قرآنی مقابلوں كے منتخب افراد كا اعلان

بين الاقوامی گروپ: قطر كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كے محكمہ تبليغات اور ارشاد دينی سے وابستہ حفظ قرآنی سنٹر نے ۷ اپريل كو طلباء كے قرآنی مقابلوں كے منتخب افراد كا اعلان كر ديا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قطر كی وزارت اوقاف كے محكمہ تبليغات و ارشاد دينی كے سے وابستہ حفظ قرآنی سنٹر كے فنانس كے عہديدار "عبداللہ المقيف" نے اس بارے میں كہا ہے كہ ان مقابلوں كے منتخب افراد كے نام اس سنٹر كی سائٹ www.qsave.net پر ركھ ديئے گئے ہیں ار ۸ اپريل بروز جمعرات كو قطر كے روزناموں میں بہ نام شائع كیے جائیں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ قطر میں طلباء كے ۴۹ویں قرآنی مقابلے ۷ مارچ سے ۲۱ مارچ تك منعقد ہوئے تھے جن میں پورے قطر كے سكولوں كے 17480 طلباء نے حصہ ليا تھا۔
558592

نظرات بینندگان
captcha