نيويارك میں اسلامی شريعت كے قوانين كا جائزہ لينے كے لئے نشست كا اہتمام

IQNA

نيويارك میں اسلامی شريعت كے قوانين كا جائزہ لينے كے لئے نشست كا اہتمام

14:26 - April 07, 2010
خبر کا کوڈ: 1903894
بين الاقوامی گروپ: نيويارك میں ۲۱ اپريل كو اسلامی شريعت كے قوانين كا جائزہ لينے كے لئے ايك نشست كا اہتمام كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "metrocorpcounsel" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ نيويارك كی وكلا آرگنائزيشن "nwcb" كی كوششوں سے یہ نشست منعقد ہو رہی ہے۔
اس نشست میں اسلامی فقہ اور قوانين كی اعتقادی بنيادیں، اسلامی جديد بينك كاری كی بنياد اور شيعہ اور سنی مختلف نظريات جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
558436
نظرات بینندگان
captcha