سعودی عرب میں قرآن كريم كا سائنسی اعجاز چينيوں كے اسلام قبول كرنے كا سبب

IQNA

سعودی عرب میں قرآن كريم كا سائنسی اعجاز چينيوں كے اسلام قبول كرنے كا سبب

12:43 - April 08, 2010
خبر کا کوڈ: 1904077
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب میں بعض چينی انجينئروں اور مزدوروں نے قرآن وسنت كے سائنسی اعجاز كی عالمی انجمن كے تعليمی اور سماجی پروگراموں میں شركت اور قرآن كے سائنسی اعجاز سے متاثر ہو كر اسلام قبول كر ليا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ رياض میں قرآن كريم كے سائنسی اعجاز كی عالمی انجمن كے سيكرٹری جنرل كے مشير "احمد باہمام" نے اس بارے میں كہا ہے سعودی عرب میں ۲۳ چينی انجينئروں اور مزدوروں نے اس انجمن كے تعليمی پروگراموں میں شركت كرنے كے بعد دين اسلام قبول كر ليا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلام قبول كرنے كےبعد ان افراد كو اسلام، وضو اور نماز كے آداب اور بعض اسلامی احكام كی تعليم دی گئی ہے۔
559221

نظرات بینندگان
captcha