بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار میں ايران، لبنان، سوریہ، مصر، اردن، مراكش، تيونس، فرانس اور افغانستان كے فارسی اور عرب ادبيات كے ۳۰ اساتذہ تقارير كریں گے۔
اس سيمينار میں فارسی اور عرب ادبيات كی تطبيقی تحقيق میں شناخت روش اور ادبيات تطبيقی كے نظريات، مختلف فكری زاويوں میں فارسی اور عرب ادبيات كے روابط ار تاثير كا ميدان جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائےگی۔
ابھی تك اس سيمينار كے مركزی دفتر میں تقريباً ۶۰ مضامين ارسال ہو چكے ہیں جن میں سے ۳۰ مضامين كی تائيد كی گئی ہے۔
558861