مصر میں "مغربی معاشروں میں مسلمانوں كے حقوق" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

مصر میں "مغربی معاشروں میں مسلمانوں كے حقوق" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

15:16 - April 10, 2010
خبر کا کوڈ: 1904843
بين الاقوامی گروپ: مصر كے شہر "اسكندریہ" میں ۲۵ اپريل كو مغربی معاشروں میں مسلمانوں كے حقوق اور فرائض كا جائزہ" لينے كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی يونيورسٹيوں كی يونين كی كوششوں اور "اسكندریہ" كی لائبريری اور سویڈن كے ايك ثقافتی سنٹر كے تعاون سے یہ سيمينار مصر كی "اسكندریہ" يونيورسٹی میں منعقد ہو رہا ہے۔
اسلامی يونيورسٹيوں كی يونين كے سيكرٹری جنرل "جعفر عبدالسلام" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس سيمينار میں مغربی معاشروں میں مسلمان اقليتوں كے حقوق كا جائزہ، جن ممالك میں مسلمان زندگی گزار رہے ہیں ان كے سماجی قوانين كے احترام میں مسلمانوں كی ذمہ داری جسیے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
559638

نظرات بینندگان
captcha