مصر میں اسلامی ممالك كی تاجر خواتين كے سيمينار كا انعقاد

IQNA

15:18 - April 10, 2010
خبر کا کوڈ: 1904848

مصر میں اسلامی ممالك كی تاجر خواتين كے سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: مصر كے دارالحكومت قاہرہ میں ۲۲ سے ۲۴ اپريل تك اسلامی ممالك كے تاجر خواتين كا پانچواں سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "oic-bin.net" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مصر كی تاجر خواتين يونين اور پاكستان كے چيمبر آف كامرس اور صنعت كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں مطلوبہ اہداف كے حصول كے لئے مسلمان تاجر خواتين كی صلاحيتوں میں اضافہ كرنا اور تہذيبوں كے درميان گفتگو كو فروغ دينے جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
اس سيمينار كے ساتھ ساتھ مسلمان خواتين كے توسط سے چلنے والی تجارتی يونينز، تجارتی انسٹیٹيوٹز، كمپنيوں كے پروڈكشزن اور تجارتی اداروں كی مصنوعات كی نمائش بھی لگائی جائے گی۔
559653

نظرات بینندگان
captcha