موريطانیہ میں اسلامی معيشت كے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

موريطانیہ میں اسلامی معيشت كے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

12:58 - April 11, 2010
خبر کا کوڈ: 1905377
بين الاقوامی گروپ: موريطانیہ كی "شنقيط" يونيورسٹی كی كوششوں اور اسلامی ڈويلپمنٹ كے تعاون سے اس ملك كے دارالحكومت "نواكشوٹ" میں اسلامی معيشت كا بين الاقوامی سيمينار منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Saharamedias.net" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۸ اور ۹ اپريل كو منعقد ہونے والے اس سيمينار میں مراكش اور موريطانیہ كے متفكرين اور اسلامی ڈويلپمنٹ بينك كے ماہرين نے شركت كی ہے۔
موريطانیہ كی "شنقيط" يونيورسٹی كے سربراہ "محمد مختار ولد آباہ" نے اس سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ گزشتہ سالوں كے دوران اسلامی بينك كاری كے طريقہ كاری سے استفادہ، اور سود سے پاك اسلامی فنانسل بينكوں اور انسٹیٹيوٹز كی تاسيس كے لئے مسلمانوں نے بہت زيادہ كوششیں كی ہیں۔
559991

نظرات بینندگان
captcha