بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اماراتی روزنامہ "الخليج" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ شارجہ كے قرآن وسنت نبوی(ص) انسٹیٹيوٹ كی اداری كونسل كے اراكين نے ۱۰ اپريل كو اس انسٹیٹيوٹ كے دفتر میں ايك نشست كے دوران علمی، فنی لحاظ سے اس قرآن كريم كی اشاعت كے تمام مراحل كا جائزہ ليا ہے۔
شارجہ كے قرآن وسنت انسٹیٹيوٹ نے كہا ہے كہ اس قرآن كی اشاعت كا مقصد حافظ قرآن نسل كی تربيت كرنا اور قرآن كريم كے حفظ كے مراكز اور عالم اسلام كو تحفہ دينا ہے۔
560636