شارجہ كے اسلامی خطاطی كے مقابلے میں ايرانی خطاط كو بين الاقوامی ايوارڈ عطا كيا گيا ہے

IQNA

شارجہ كے اسلامی خطاطی كے مقابلے میں ايرانی خطاط كو بين الاقوامی ايوارڈ عطا كيا گيا ہے

12:22 - April 12, 2010
خبر کا کوڈ: 1905921
بين الاقوامی گروپ: ايران كے قرآنی خطاطی كے استاد "مہدی عطريان" نے امارات كے علاقے شارجہ كے عربی خط اور اسلامی خطاطی كے مقابلے میں بين الاقوامی ايوارڈ حاصل كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "قدس پريس" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امارات كے علاقے میں عربی خط اور اسلامی خطاطی كی چوتھی بين الاقوامی نمائش میں ايران كے خطاط "مہدی عطريان" عراق كے خطاط "زيا حيدر المہندس" اور فلسطين كے خطاط "احمد الاسمر" كے آثار نے نماياں پوزيشن حاصل كی ہیں۔
شارجہ كے محكمہ ثقافت و انفارميشن كی كوششوں سے لگائی جانے والی یہ نمائش دو مہينے تك جاری رہے گی ار اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں عربی خط كے كئی شائقين نے شركت كی ہے۔
560800

نظرات بینندگان
captcha