ماسكو میں قرآن كريم اور اسلامی معارف كے مقابلوں كا انعقاد

IQNA

ماسكو میں قرآن كريم اور اسلامی معارف كے مقابلوں كا انعقاد

11:47 - April 13, 2010
خبر کا کوڈ: 1906134
بين الاقوامی گروپ: ماسكو میں ۱۸ اپريل كو طلباء كے لئے حفظ اورقرائت قرآن كريم اور اسلامی معارف كے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "Cnobbi" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی انجمن "عاليف" كی كوششوں سے منعقد ہونے والے ان مقابلوں كا مقصد طلباء كو قرائت قرآن كريم كی طرف راغب كرنا اور اسلامی تعليمات كے بارے میں ان كی معلومات میں اضافہ كرنا ہے۔
اسلامی سنٹر "عاليف" كے سربراہ "گايا زف يامبالوا" نے اس بارے میں كہا ہے كہ قرائت قرآن كے مقابلوں میں قواعد كی مراعات كرنے، حفظ قرآن كريم كے مقابلوں میں سورتوں پر تسلط اور اسلامی معارف كے مقابلوں میں اسلامی شريعت اور احاديث سے ان كی معلومات كے معيار كے مطابق طلباء كا امتحان ليا جائے گا۔
561198

نظرات بینندگان
captcha