بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ بالكان نے alukah سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بوسنيا كے مفتی نے كوسوو كے اسلامی مطالعاتی كالج "پريشٹينا" كے سربراہ اور اس كالج كے سيكرٹری جنرل سے "سارايوو" میں ملاقات كے دوران اسلامی علمی ميدانوں میں تعاون كے فروغ كے لئے بحث وگفتگو كی ہے۔
اس كے علاوہ اس اجلاس میں بوسنيا كی مسلمان انجمن اور كوسوو كی مسلمان انجمن كے درميان تعاون كے فروغ كا بھی جائزہ ليا گيا اور طرفين نے اس قسم كے تعاون كے فروغ كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
561623