بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق لبنان كے مسلمان علماء كے اجتماع كے بورڈ آف ٹرسٹيز كے ركن نے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ وحدت اسلامی نامی جريدے كے ۱۰۰ویں شمارے كی اشاعت كا مقصد امت اسلام، دين، تفكر، تہذيب اور مسلمانوں كی وحدت كی خدمت كرنا ہے۔
مصطفی ملص نے مزيد كہا كہ یہ جريدہ ہميشہ سے امت اسلام كی وحدت اور تقريب كا علمبردار ہے اور یہ ظالموں كا مقابلہ كرنےكے لئے مقاومت اور اس كی اقدار پر قائم رہنے كی دعوت ديتا ہے۔
561338