سوریہ میں قرآنی خطاطی كی نمائش كا انعقاد

IQNA

سوریہ میں قرآنی خطاطی كی نمائش كا انعقاد

13:53 - April 17, 2010
خبر کا کوڈ: 1908201
فن وثقافت گروپ: سوریہ میں ايرانی كلچرل سنٹر كے امام خمينی(رح) ہال میں ۲۴ اپريل سے ۲۹ اپريل تك قرآنی اور اسلامی خطاطی كی نمائش لگائی جا رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق سوریہ میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے لگائی جانے والی اس نمائش میں اسلامی اور قرآنی مضامين پر مشتمل ايرانی اور سورين خطاطوں كے آثار كو پيش كيا جائے گا۔
اس كے علاوہ ايرانی كلچرل سنٹر نے يكم مئی سے ۳۱ مئی تك اس كلچرل سنٹر كے ہال میں "خوبصورت آرٹز میں خلاقيت" كے عنوان سے ايك اور نمائش لگانے كا اقدام كيا ہے۔
562401

نظرات بینندگان
captcha