برازيل كے مسلمانوں كو پرتگالی زبان كے اسلامی سیٹلائٹ چينل كی ضرورت ہے: برازيل كی اسلامی انسٹیٹيوٹز يونين كے سيكرٹری جنرل

IQNA

14:14 - April 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1908862

برازيل كے مسلمانوں كو پرتگالی زبان كے اسلامی سیٹلائٹ چينل كی ضرورت ہے: برازيل كی اسلامی انسٹیٹيوٹز يونين كے سيكرٹری جنرل

بين الاقوامی گروپ: برازيل میں عيسائيت كی تبليغ اور اس مسئلے كے بارے میں عالم اسلام كی عدم توجہ برازيل كے مسلمانوں كے دينی تشخص كے لئے خطرہ ہے اور اس وقت اس ملك كے مسلمانوں كو پرتگالی زبان كے اسلامی سیٹلائٹ چينل كی اشد ضرورت ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برازيل كی اسلامی انسٹیٹيوٹز يونين كے سيكرٹری جنرل "خالد تقی الدين" نے اس نيوز میڈيا سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ افسوس سے كہنا پڑتا ہے كہ برازيل كے مسلمان روزنامہ اور سیٹلائٹ چينل جيسے ارتباط میڈيا سے محروم ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت برازيل كے مسلمان اقليتوں اور عالم اسلام كے درميان ارتباط كو مستحكم كرنے كے لئے ايك مضبوط تبليغاتی میڈيا كی ضرورت ہے۔
تقی الدين نے كہا كہ برازيل میں اسلامی علوم اور عربی زبان كی تعليم كی صورتحات قابل قبول نہیں ہے اور اسلامی تعليم كے ميدان میں سرگرم عمل سكولوں كی تعداد بہت كم ہے اور یہ سكول جديد تعليمی وسائل سے محروم ہیں۔
563267

نظرات بینندگان
captcha