"عالم اسلام كی پبليكيشن صنعت كی ترقی میں میڈيا كا كردار" كے موضوع پر نشست كا اہتمام
ادب گروپ: وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی كے آرٹ، تہذيب اور ارتباطات تحقيقی سنٹر، تہران كی بين الاقوامی كتب نمائش كی مناسبت سے "عالم اسلام كی پبليكشن صنعت كی ترقی میں میڈيا كا كردار"كے موضوع پر ايك تخصصی نشست منعقد كر رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی كے تہذيب، آرٹ اور ارتباط تحقيقی سنٹر كا عالم اسلام كے ثقافتی مطالعاتی گروپ "عالم اسلام كی پبليكشن صنعت كی ترقی میں میڈيا كا كردار" كے موضوع پر ايك تخصصی نشست منعقد كر رہا ہے۔
اشاعت اور میڈيا كے ماہرين اور عہديداروں كی شركت سے منعقد ہونے والی اس نشست كا مقصد مخاطبين كے لئے موضوع كی وضاحت اور مربوط ميدان میں تحقيق كے مواقع فراہم كرنا ہے۔
564441