سعودی حكومت كو دين اور مذہب كے متعدد ہونے كو تسليم كرنا چاہیے

IQNA

سعودی حكومت كو دين اور مذہب كے متعدد ہونے كو تسليم كرنا چاہیے

14:24 - April 19, 2010
خبر کا کوڈ: 1909482
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے ايك شيعہ كاركن اور صوبہ "قطيف" كے شہر "العوامیہ" كے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمين "عباس سعيد" نے سعودی حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ معاشرے میں دين اور مذہب كے متعدد ہونے كو تسليم كرے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيوز چينل "راصد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عباس السعيد نے اس بارے میں كہا ہے كہ دين اور مذہب كے متعدد ہونے كو قبول كرنے اور تمام اسلامی مذاہب كے پيروكاروں كے لئے دينی اور عبادی اعمال كی انجام دہی كے لئے مواقع فراہم كرنے سے سعودی معاشرے كا موجودہ بحران ختم ہو سكتا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ دين اور مذہب كے متعدد ہونے اور مختلف مذاہب كے پيروكاروں كے حقوق كو تسليم نہ كرنے سے مذہبی تبليغ میں مشكلات پيدا ہوں گی۔
عباس السعيد نے سعودی عرب كے شہر "الخبر" كی بعض معروف شيعہ شخصيات كی گرفتاری اور شيعوں كی مساجد اور امام بارگاہوں كو بند كرنے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ الخبر شہر كے شيعوں كے خلاف پابندياں لگانے سے تقريب مذاہب اسلامی كے سلسلے كو نقصان پہنچے گا۔
564334

نظرات بینندگان
captcha