برطانیہ میں سورہ فاتحہ اور آيت الكرسی كے مختلف پہلووں كا جائزہ لينے كے موضوع پر تعليمی نشست كا انعقاد

IQNA

برطانیہ میں سورہ فاتحہ اور آيت الكرسی كے مختلف پہلووں كا جائزہ لينے كے موضوع پر تعليمی نشست كا انعقاد

13:27 - April 20, 2010
خبر کا کوڈ: 1910077
بين الاقوامی گروپ: برطانیہ كے شہر "مانچسٹر" میں ۸ مئی كو سورہ فاتحہ اور آيت الكرسی كے مختلف پہلووں كے بارے میں ايك تعليمی نشست منعقد ہو گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "IIDR" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برطانیہ كی مطالعات قرآنی اكیڈمی "BAQS" كی كوششوں سے یہ نشست مانچسٹر كے مسلم ينگ فاؤنڈيشن "MYF" كے دفتر میں منعقد ہو گی۔
اس تعليمی نشست میں قرآن كريم كا پہلا سورہ يعنی سورہ فاتحہ اور آيت الكرسی كے مختلف زاويوں كا تجزیہ و تحليل كيا جائے گا۔
اس نشست كے انعقاد كا مقصد سورہ فاتحہ اور آيت الكرسی كے بارے میں موجودہ اور كلاسك تفاسير كا جائزہ، ان كی بركات كو كشف كرنا خداوند متعال كے اسماء اور صفات كے ذريعے اس كی بہتر شناخت، سورہ فاتحہ اور آيت الكرسی میں موجود اسماء الہی كو ياد كرنے كے ذريعے قرآن كريم سےمعنوی ارتباط كو مستحكم كرنا ہے۔
565083

نظرات بینندگان
captcha