بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ غيث بن مبارك الكواری نے ۲۰ اپريل كو ايك پريس كانفرنس میں اس بارے میں كہا ہے كہ حفظ، تجويد اور ترتيل قرآن كريم كے یہ مقابلے ۱۴ مئی سے ۲۶ مئی تك منعقد ہوں گے جن میں خواتين وحضرات حصہ لیں گے۔
انہوں نے ۲۹ اپريل كو ان مقابلوں میں شركت كے لئے ناموں كے اندراج كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ان مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی نے ۴۵ لاكھ قطری ريال كے انعامات دينے كا فيصلہ كيا ہے۔
566424