بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے شعبہ مضمون نويسی كے موضوعات كا اعلان

IQNA

بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے شعبہ مضمون نويسی كے موضوعات كا اعلان

14:27 - April 22, 2010
خبر کا کوڈ: 1911067
فكرگروپ: ۲۷ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے شعبہ مضمون نويسی نے قرآن اور اہل بيت(ع)، قرآن اور بصيرت، قرآن اور ہيومنزم جيسے تين موضوعات كا اعلان كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے شعبہ مضمون نويسی كے سيكرٹری "محمد محرابی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كے دوران اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ حوزہ اور يونيورسٹی كے قرآنی علوم كے تجربہ كار اساتذہ كے ساتھ صلاح مشورے كے بعد مندرجہ ذيل تين موضوعات كا انتخاب ہوا ہے قرآن واہل بيت(ع) قرآن اور بصيرت اور قرآن اور ہيومنزم۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مضمون نويسی كے موضوعات كو مشخص كرنے كے سلسلے میں ۴۰ سے زائد اساتذہ كے مشوروں كے بعد یہ موضوعات منتخب ہوئے ہیں اور تقريباً ۱۰۰ مقالے اوقاف خيراتی امور كی آرگنائزيشن كے ثقافتی شعبے كو ارسال ہو چكے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں میں حصہ لينے كا شوق ركھنے والے افراد ۵ جون تك اپنے مضامين ارسال كر سكتے ہیں اور احتمال ہے كہ یہ مدت پانچ دن تك مزيد بڑھ جائے ان بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی افتتاحی تقريب ۹ جولائی اور اختتامی تقريب ۱۴ جولائی كو منعقد ہو گی۔
561909
نظرات بینندگان
captcha