بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نون" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دينی شدت پسندی اور دہشت گردی كے خلاف جدوجہد كرنے كی بين الاقوامی آرگنائزيشن كے سربراہ "علی السرای" نے اس بارے میں كہا ہے كہ جرمنی، برطانیہ، سوئٹزرلينڈ، ڈنمارك، فرانس، امريكہ اور عراق جيسے ممالك كی پارليمنٹ كے نمائندے، وكلاء، ہيومن رائٹس كے ماہرين، نامہ نگار اور رائٹرز اس آرگنائزيشن كے ركن ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس آرگنائزيشن كی تاسيس كا اصلی مقصد دينی شدت پسندی اور دہشت گردی كے خلاف جدوجہد، تكفيری فتووں اور دوسروں كے خون بہانے كی ترغيب دلانے والے افراد كے اقدامات كی جانچ پڑتال كرنا ہے۔
567694