تاتارستان میں حلال مصنوعات كی بين الاقوامی نمائش كا انعقاد

IQNA

تاتارستان میں حلال مصنوعات كی بين الاقوامی نمائش كا انعقاد

13:51 - April 25, 2010
خبر کا کوڈ: 1912464
بين الاقوامی گروپ: تاتارستان كے دارالحكومت "قازان" میں ۲۷ سے ۲۹ جون تك "KAZANHALAL 2010" كے عنوان سے حلال مصنوعات كی بين الاقوامی نمائش منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "info-islam" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تاتارستان كی انجمن فروغ اقتصاد اسلامی كی كوششوں اور پوری دنيا سے اسلامی مصنوعات اور غذائی اجناس كو تيار كرنے والی ۱۵۰ كمپنيوں كی شركت سے منعقد ہونے والی اس بين الاقوامی نمائش كے شركاء حلال مصنوعات كی پروڈكشن میں اپنی صلاحيتوں كو پيش كریں گے۔
اس بين الاقوامی نمائش كے انعقاد كا ايك اور مقصد تاتارستان اور روس میں حلال پروڈكشن كے شعبہ میں سرمایہ كاری كرنے كے لئے سرمایہ كاروں كو جلب كرنا ہے۔
567475

نظرات بینندگان
captcha