انسانوں كے درميان انحرافی اعتقادات كی ترويج كاباعث توحيدی تربيت سے دوری ہے: امام صادق(ع) يونيورسٹی كے پروفيسر

IQNA

13:53 - April 27, 2010
خبر کا کوڈ: 1913708

انسانوں كے درميان انحرافی اعتقادات كی ترويج كاباعث توحيدی تربيت سے دوری ہے: امام صادق(ع) يونيورسٹی كے پروفيسر

بين الاقوامی گروپ: انسانوں كے درميان انحرافی اعتقادات كی ترويج كا ايك سبب ان كاتوحيدی تربيت سےدور ہونا ہے اور در حقيقت جس قدر انسان توحيدی اعتقادات سےدور ہوا ہے اتنا ہی وہ انحرافی اعتقادات سے دچار ہوا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق امام صادق(ع) يونيورسٹی كے پروفيسر ڈاكٹر مژگان سخانی نے مسلمان دانشور خواتين كے بين الاقوامی سيمينار كے دوسرے دن "میڈيا اور انحرافی اعتقادات" كے موضوع پر اپنا مضمون پيش كرتے ہوئے كہا انبياء نے ہميشہ انسانوں كو انحرافی اعقتادات كی پيروی سے خبردار كيا ہے اور انہوں نے ہميشہ انسان كو بتايا ہے كہ فقط ذات خداوند ہی ہے جو چيز كو موثر بناسكتی ہے اور اس كائنات كی كوئی مخلوق بھی مستقل نہیں ہے اور سب اس كی مخلوقات ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ قرآن كريم نے خرافات كو اساطير كر ياد كيا ہے اور اساطير كا مطلب باطل اور بیہودہ باتیں ہیں كہ جن كی كوئی بنياد نہیں ہے۔
568867

نظرات بینندگان
captcha