امريكی رياست جنوبی كيليفورنيا میں حفظ قرآن اور حديث كے مقابلوں كا انعقاد

IQNA

امريكی رياست جنوبی كيليفورنيا میں حفظ قرآن اور حديث كے مقابلوں كا انعقاد

13:57 - April 27, 2010
خبر کا کوڈ: 1913717
بين الاقوامی گروپ: امريكی رياست جنوبی كيليفورنيا كے شہر "كلمسن" میں ۵ ستمبر كو حفظ قرآن كريم اور حديث كے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "clemsonmasjid" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انجمن اسلامی "كلمسن" كی كوششوں سے منعقد ہونے والے ان مقابلوں كا مقصد مسلمانوں كو قرآن كريم اور اسلامی احاديث كے حفظ كا شوق دلانا اور روزمرہ زندگی میں ان سے استفادہ كرنا ہے۔
ان مقابلوں كے اختتام پر پہلی سے تيسری پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو انجمن اسلامی كی جانب سے انعامات سے نوازا جائے گا۔
569000

نظرات بینندگان
captcha