تركی كے علاقے "كاراڈنيز" كے قرآنی مقابلوں كے فائنل راؤنڈ كا انعقاد

IQNA

تركی كے علاقے "كاراڈنيز" كے قرآنی مقابلوں كے فائنل راؤنڈ كا انعقاد

13:57 - April 27, 2010
خبر کا کوڈ: 1913718
بين الاقوامی گروپ: تركی كے شہر "گوموشانہ" میں ۲۵ اپريل كو علاقہ كاراڈنيز كے دينی سكولوں كے قرآنی مقابلوں كا فائنل راؤنڈ منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے medya73 كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "آتا تؤرك" ثقافتی سنٹر میں منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں گورنر كے مشير "محمد دميرال" گوموشانہ شہر كے مئر "مصطفی جانلی" شعبہ دينی تعليمات كے انچارج "حسن آلبايراك" صوبے كے مفتی "محمد جونيت كاووشتو" علاقہ كاراڈنيز كے امام خاطب مدارس كے عہديداروں اور پارليمنٹ كے اراكين نے شركت كی ہے۔
صوبائی مقابلوں میں منتخب ہونے والے گيارہ افراد نے ان مقابلوں میں حصہ ليا ہے جن میں سے تركی كے ملكی سطح كے مقابلوں میں حصہ لينے كے لئے تين بہترين افراد كا انتخاب ہوا ہے۔
569040

نظرات بینندگان
captcha