بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "حفظ قرآن كريم كے موسم گرما كے سنٹر" كے عنوان سے يكم مئی كو آغاز ہونے والا یہ قرآنی كورس دو مہينے تك جاری رہے گی۔
حفظ قرآن سنٹر "المنير" كے انچارج " بنان عبدالرزاق المخلاتی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ ہفتے میں چار دن منعقد ہونےوالے اس قرآنی كورس میں قطر میں مقيم فلسطين، سوڈان، تيونس اور مصر كی مسلمان خواتين شركت كریں گی اور ايك شارٹ كورس میں قرآن كريم كو حفظ كریں گی۔
568899