قطر میں خواتين سے مخصوص حفظ قرآن كريم كے كورس كا انعقاد

IQNA

قطر میں خواتين سے مخصوص حفظ قرآن كريم كے كورس كا انعقاد

14:02 - April 27, 2010
خبر کا کوڈ: 1913724
بين الاقوامی گروپ: قطر كا علوم اور حفظ قرآن كريم سنٹر "المنير" يكم مئی سے اس ملك میں مقيم غيرملكی مسلمان خواتين سے مخصوص ايك قرآنی كورس منعقد كر رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "حفظ قرآن كريم كے موسم گرما كے سنٹر" كے عنوان سے يكم مئی كو آغاز ہونے والا یہ قرآنی كورس دو مہينے تك جاری رہے گی۔
حفظ قرآن سنٹر "المنير" كے انچارج " بنان عبدالرزاق المخلاتی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ ہفتے میں چار دن منعقد ہونےوالے اس قرآنی كورس میں قطر میں مقيم فلسطين، سوڈان، تيونس اور مصر كی مسلمان خواتين شركت كریں گی اور ايك شارٹ كورس میں قرآن كريم كو حفظ كریں گی۔
568899

نظرات بینندگان
captcha