بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی سركاری خبررساں ايجنسی "كونا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ابوظہبی میں ملائيشيا كے سفارتخانے نے كہا ہے كہ اس نمائش كے انعقاد كا مقصد ملائيشيا میں اسلامی سرمایہ كاری اور تجارت كو مواقع فراہم كرنا ہے۔
ملائيشيا كے مركزی بينك كے سربراہ كے مشير "محمد راز يوف عبدالقادر" نے اس بارے میں كہا ہے كہ ملائيشيا كے اسلامی سرمایہ كاری كے بين الاقوامی سنٹر كا اصلی مقصد ابوظہبی ہے اور اسلامی سرمایہ كاری كے ميدان فراہم كرنے اور ايشيا كا دروازہ بننے كےلئے ملائيشيا نے بہت زيادہ محنت كی ہے۔
569522