برطانیہ كی نيشنل پارٹی نے اس ملك سے مسلمانوں كو نكال باہر كرنے كا مطالبہ كيا ہے

IQNA

برطانیہ كی نيشنل پارٹی نے اس ملك سے مسلمانوں كو نكال باہر كرنے كا مطالبہ كيا ہے

14:53 - April 28, 2010
خبر کا کوڈ: 1914344
بين الاقوامی گروپ: برطانیہ كی نيشنل پارٹی (BNP) كے قائد اور نسل پرستی كے اقدامات كرنے میں معروف "نيك گريفين" نے اپنی اليكشن مہم كے دوران برطانیہ میں مسلمانوں كی آمد كو روكنے اور اس ملك سے مسلمانوں كو نكال باہر كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے timeturk كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ شدت پسند دائیں بازوں كی جماعت اسلام دشمنوں كے ووٹوں كو جمع كرنے اور برطانیہ كے نسل پرست و شدت پسند گروپوں كی توجہ كو اپنی طرف جلب كرنے كی غرض سے اس ملك میں مقيم مسلمان اقليت كے خلاف زہر اگل رہی ہے۔
برطانیہ كی نيشنل پارٹی كے قائد نے اپنی اليكشن مہم میں یہ تجويز دی ہے كہ اس ملك میں مقيم مسلمانوں كو اپی مادری سرزمين پر زندگی كے تمام مادی وسائل فراہم كرتے ہوئے برطانیہ سے مسلمانوں كو نكال باہر كرنا چاہیے۔
569561

نظرات بینندگان
captcha