بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "الاسلام اليوم" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قاہرہ میں "مسجد الاقصی كی معماری پر سرنگ كھودنے كے اثرات" كے موضوع پر منعقدہ سيمينار میں موجود مصری ماہرين آثار قديمہ نے كہا ہے كہ يونيسكو قدس كو اسرائيليوں كا حق جانتی ہےاور قدس شريف پر صیہونی مظالم پر كوئی اعتراض نہیں كرتی۔
عرب كی ماہرين آثار قديمہ يونين كے سيكرٹری جنرل "محمد الكحلاوی" نے مسجد الاقصی میں اسرائيل كی سرنگوں كے خطرات كے بارے میں خبردار كرتے ہوئے كہا كہ اس وقت شدت پسند یہودی مسجد الاقصی كے احاطہ تك ايك كلومیٹر سے زيادہ آگے بڑھ گئے ہیں جبكہ ۱۹۳۹ء میں جب اسرائيل اس مسجد میں ۴ ميئر آگے جانا چاہتا تھا تو اس پر كئی عرب شہيد ہوئے تھے۔
569583