مسلمان خواتين كے درميان تعاون میں فروغ، اسلامی وحدت كاباعث ہے: فلپائنی محققہ

IQNA

مسلمان خواتين كے درميان تعاون میں فروغ، اسلامی وحدت كاباعث ہے: فلپائنی محققہ

14:50 - April 28, 2010
خبر کا کوڈ: 1914353
بين الاقوامی گروپ: سالم، كامياب اور متفكر نسل كی تربيت جيسے ميدانوں میں مسلمان دانشور خواتين كے درميان تعاون میں فروغ امت اسلامی كی وحدت اور ترقی كا باعث بنتا ہے۔
مسلمان دانشور خواتين كے دوسرے بين الاقوامی سيمينار میں موجود فلپائنی محققہ اور مولفہ "زينب ھاوير" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ مسلمان خواتين كے حالات اور ان كی ذمہ داريوں كی دقيق شناخت ركھنے كی وجہ سے مسلمان دانشور خواتين، امت اسلامی كی روزافزون ترقی اور كامياب نسل كی تربيت كی غرض سے ايك دوسرے سے تعاون كے فروغ كے لئے اقدامامت انجام دے سكتی ہیں۔
انہوں نے اس سيمينار كو منعقد كرنے والے افراد كا شكریہ ادا كرتے ہوئے كہا كہ اس وقت میڈيا كا مسئلہ دانشوروں كے لئے بہت زيادہ اہميت كا حامل ہے اور میڈيا كو درپيش چيلنجز كی شناخت اور اسے سيدھے راستے كی طرف ہدايت كرنے كے لئے اس قسم كے سيمينار كا انعقاد انتہائی ضروری ہے۔
ھاوير نے مزيد كہا كہ اس قسم كے سيمينار باعث بنتے ہیں كہ نئی نسل كی معلم اور گھريلو زندگی كی ضامن مسلمان خواتين ايك جگہ پر جمع ہو كر موجودہ مسائل میڈيا اور ثقافتی يلغار پر بحث و گفتگو كے نتائج كو اپنے ملك كی خواتين كے سامنے پيش كریں۔
569145

نظرات بینندگان
captcha