بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ummid كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حفظ قرآن كريم كی عالمی انجمن كے سيكرٹری جنرل "عبداللہ بن بصفر" نے ۲۷ اپريل كو سعودی مطبوعات سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ بين الاقوامی اسلامی آرگنائزيشنز اور ادارون پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے كہ وہ دنيا والوں كے سامنے قرآن كريم كے پيغام كو پہنچائیں جبكہ افسوس سے كہنا پڑتا ہے كہ ابھی بھی ايسے مسلمان موجود ہیں جو قرآن كريم كی صحيح قرائت نہیں كر سكتے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ سعودی بادشاہ "ملك عبداللہ" كے تعاون سے منعقد ہونے والا یہ سيمينار مختلف معاشروں كی قرآنی آرگنائزيشنز اور ادارون كے درميان تعلقات كے فروغ میں اہم كردار ادا كر سكتا ہے اسی وجہ سے یہ سيمينار دنيا كے مسلمانوں كے لئے بہت زيادہ اہميت كا حامل ہے۔
570408