تاتارستان میں ائمہ جماعت سے مخصوص اسلامی معيشت كی نشست كا اہتمام

IQNA

تاتارستان میں ائمہ جماعت سے مخصوص اسلامی معيشت كی نشست كا اہتمام

16:16 - April 29, 2010
خبر کا کوڈ: 1914669
بين الاقوامی گروپ: تاتارستان كے دارالحكومت "قازان" میں ۲۷ اپريل كو اس ملك كے ائمہ جماعت سے مخصوص "اسلامی اقتصاد اور تجارت" كے موضوع پر ايك نشست منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے info-islam كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ روس كے RTSIEF نامی اسلامی اقتصادی سنٹر كی كوششوں اور قازان كی اسلامی يونيورسٹی كے تعاون سے منعقد ہونے والی اس نشست میں ائمہ جماعات اسلامی اقتصاد كے مختلف پہلووں كے بارے میں تخصصی نشستیں اور وركشاپز منعقد كی ہیں۔
اس تخصصی نشست كو منعقد كرنے والے عہديداروں نے مطبوعات سے بات چيت كرتے ہوئے كہا ائمہ جماعات لوگوں كی رہنمائی كرنے میں اہم كردار ادا كرتے ہیں اسی وجہ سے ہم نے ان نشستوں اور وركشاپز كے انعقاد كا فيصلہ كيا ہے تاكہ ائمہ جماعت اسلامی اقتصاد كے بارے میں اپنی معلومات میں اضافہ كرتے ہوئے لوگوں كے سوالات كے جوابات دیں سكیں۔
570142

نظرات بینندگان
captcha