بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے kotzot كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جمہوریہ موريس كے "Radio Plus" سے ۲۹ اپريل كو نشر ہونے والے پيغام میں اس ملك كے سابقہ صدر نے اسلام كے خلاف منفی پروپيگنڈوں میں اضافہ پر شديد نكتہ چينی كرتے ہوئے اس ملك كی حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس قسم كی سائٹس كو بند كریں۔
قسام اوتيم نے مزيد كہا كہ مجھے یہ تو معلوم نہیں ہے كہ اسلامی مقدس كی اہانت پر مشتمل یہ پيغام كس وقت سے اس فيس بك سائٹ پرركھا گيا ہے ليكن مجھے يقين ہے كہ اس قسم كے مطالب كے نشر كرنے سے امت اسلامی كےقلوب زخمی ہوتے ہیں اور اس كے علاوہ چند دنوں سے حضرت محمد(ص) كے توہين آميز خاكوں كا بھی اس سائٹ پر اضافہ كيا گيا ہے۔
لہذا اس وقت اس سائٹ كو بند كرنا اس ملك كے تمام مسلمانوں كے لئے مفيد اور ضروری ہے۔
570985